10 جولائی 2013 - 19:30

عراق کے سيکورٹي اداروں نے ملک کے مختلف علاقوں ميں چھاپے مارکر درجنوں دہشتگردوں کو گرفتار کيا ہے-

ابنا:  عراقي سيکورٹي ذرائع کے حوالے سے نقل ہے کہ فوج کے اسپيشل ونگ کے مختلف دستوں نے الانبار، کرکوک، بغداد اور نينو ميں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہيں-کہا جارہا ہے کہ چھاپوں کے دوران چاليس دہشتگردوں کو گرفتار کيا گيا جن کے قبضے سے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود بھي برآمد ہوا ہے-عراقي سيکورٹي ذرائع نے کہنا ہے کہ فوجي افسران کے خلاف دہشتگردانہ حملوں ميں ملوث تين مسلح گروہوں کےپندرہ ارکان کو بھي گرفتار کرليا گيا ہے جن سے ان کے اصل ساتھيوں کے بارے ميں پوچھ گچھ کي جارہي ہے-گزشتہ چھے مہینے کے دوران عراقي فوج کے تينتاليس افسران کو بم دھماکوں،خودکش حملوں اور فائرنگ کرکے شہيد کيا جاچکا ہے-عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ امريکہ اور سعودي عرب سميت خطے کے بعض عرب ممالک عراق ميں جاري دہشتگردي ميں ملوث ہيں.

.......

/169